شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) آذان: آگاہ کرنا، اطلاع دینا۔ يَتَحِينُون: وقت کا اندازہ لگاتے۔ (2) الصلاة: (1) اکثر...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
آذان:
آگاہ کرنا،
اطلاع دینا۔
يَتَحِينُون:
وقت کا اندازہ لگاتے۔
(2)
الصلاة:
(1)
اکثر اہل علم (اہل عربیت ہوں یا فقہاء)
کے نزدیک اس کا معنی دعا ہے،
کیونکہ نماز دعا پر مشتمل ہے۔
(2)
کلمہ شہادت کے بعد دین میں نماز کا دوسرا درجہ ہے،
گویا دین میں دوسرے نمبر پر ہے۔
اس لیے اس کو صلوٰۃ کا نام دیا گیا ہے جیسا کہ گھوڑ دوڑ میں دوسرے نمبر پر آنے والے گھوڑے کو مصلی کہتے ہیں۔
(3)
یہ صلوین:
سے ماخوذ ہے،
یہ وہ دو ہڈیاں ہیں(سرین میں)
جو رکوع وسجود میں حرکت کرتی ہیں۔
(4)
صلوۃ:
کا معنی رحمت ہے،
کیونکہ رحمت الٰہی کا سبب ہے،
اس کا اصل معنی إِقْبَال عَلَي الشَّئْي،
کسی چیز کی طرف پوری طرح متوجہ ہونا،
کیونکہ انسان کی پوری توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف مبذول ہوتی ہے۔
(3)
ناقوس:
عیسائی بڑی لکڑی پر چھوٹی لکڑی مار کر،
نماز کا اعلان کرتے تھے۔
(4)
قرن:
نرسنگا،
جو یہودی بجاتے تھے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں اذان کی صرف ابتدائی صورت بیان کی گئی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مشورہ سے نماز کے لیے الصلاۃ جامعة کے الفاظ سے اطلاع دی جاتی تھی بعد میں حضرت عبد اللہ بن زید بن عبدربہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خواب میں موجودہ اذان سکھائی گئی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھی اسی قسم کا خواب نظر آیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آواز بلند تھی اس لیے ان کو مؤذن مقرر کر دیا گیا بعض حضرات نے ضعیف احادیث کے سہارا پر یہ دعوی کیا ہے کہ آپ کو آسمانوں پر لے جا کر اذان کے کلمات سنوائے گئے یا شب معراج میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذان کی وحی کی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال کو اذان سکھا دی مگر سوال یہ ہے کہ معراج کا واقعہ تو مکہ مکرمہ میں پیش آ چکا تھا اگر اس وقت آپ نے بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اذان سکھا دی تھی تو پھر ہجرت کے بعد باہمی مشورہ کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اور ابتدائی شکل میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مشورہ سے اعلان کرنے پر عمل کیوں ہوا؟

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 837