🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: کلمات تکبیر کے بارے میں جمہور علماء، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ امام احمد رحمۃ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
کلمات تکبیر کے بارے میں جمہور علماء،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور محدثین کا قول یہی ہے کہ تکبیر کے کلمات گیارہ ہیں:
)
اللَّهُ أَكْبَرُ،
اللَّهُ أَكْبَرُ. أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ. أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ. حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ. قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ،
قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ. اللَّهُ أَكْبَرُ،
اللَّهُ أَكْبَرُ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ)
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک تکبیر کے کلمات دس ہیں کیونکہ وہ قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ کو بھی ایک ہی دفعہ قراردیتے ہیں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک تکبیر بھی اذان ہی کی طرح ہے اور اس میں قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ کا دو دفعہ اضافہ ہے۔
اس لیے کلمات تکبیر سترہ ہیں اور امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو شاذ مذہب قرار دیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 841