🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) حَیَّ: آؤ، حاضر ہو۔ (2) الفلاح: نجات وکامیابی یا بقاء ودوام۔ فوائد ومسائل: ابو...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
حَیَّ:
آؤ،
حاضر ہو۔
(2)
الفلاح:
نجات وکامیابی یا بقاء ودوام۔
فوائد ومسائل:
ابو محذورہ کی روایت میں اذان میں ترجیع ہے،
کہ کلمات شہادت پہلے دو دو دفعہ آہستہ کہیں گے پھر ان کا اعادہ کرتے ہوئے بلند آوازسے کہیں گے،
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ،
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور محدثین کا یہی موقف ہے اور یہ روایت عبد اللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اذان کے بہت بعد 3 ہجری میں سکھائی گئی اس لیے حرمین میں اس پر عمل ہے،
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ترجیع کے قائل نہیں۔
مسلم کی اس حدیث میں۔
اللَّهُ أَكْبَرُ،
اللَّهُ أَكْبَرُ دو دفعہ آیا ہے اس لیے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اذان کے شروع میں۔
اللَّهُ أَكْبَرُ،
اللَّهُ أَكْبَرُ دو دفعہ کہنے کے ہی قائل ہیں لیکن بقول قاضی عیاض صحیح مسلم کے بعض نسخوں میں اللَّهُ أَكْبَر چار مرتبہ کہنا لکھا ہوا ہے،
بعض دوسری کتابوں میں بھی ابو محذور رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں اللَّهُ أَكْبَرُ چار دفعہ کہا جائے گا،
اگرچہ امام خطابی نے یہ تاویل کی ہے کہ اللَّهُ أَكْبَرُ،
اللَّهُ أَكْبَرُ دونوں کو ملا کر ایک ہی سانس میں کہیں گے،
اس لیے یہ ایک کلمہ ہوا تو اللَّهُ أَكْبَرُ بھی اس طرح دو دفعہ ہوا احناف نے ابو محذورہ کی اذان کی تاویل کی ہے چونکہ وہ کافر تھے اس لیے ان کے دل میں کلمات شہادت راسخ کرنے کے لیے ان سے یہ کلمات تکرار کے ساتھ کہلائے گئے لیکن سوال یہ ہے کہ وہ مکہ معظمہ میں ہمیشہ ترجیع کے ساتھ اذان دیتے رہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منع کیوں نہیں فرمایا نیز کسی صحابی کو بھی یہ پتہ نہ چل سکا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات،
کلمات شہادت کے راسخ کرنے کے لیے دوبارہ کہلوائے تھے یہ اذان کا حصہ نہیں ہیں وہ آخر تک اسی طرح اذان کہتے رہے کسی صحابی نے بھی ان کو اس کی طرف توجہ نہیں دلائی باقی رہی یہ بات کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ مدینہ میں بلا ترجیع اذان دیتے تھے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح اذان بھی درست ہے اس لیے اس پر اعتراض کیوں کیا جاتا۔
اور ان کی تکبیر بھی اکہری تھی جیسا کہ صحیح روایت سے ثابت ہے ان کی تکبیر کو کیوں نظر انداز کیا جاتا ہے اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایات میں تو اکہری تکبیر کہنے کا حکم موجود ہے اور یہ حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی نے دیا تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 842