🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: کسی گاؤں یا بستی سے اذان کی آواز آنا اس کے باشندوں کے مسلمان ہونے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
کسی گاؤں یا بستی سے اذان کی آواز آنا اس کے باشندوں کے مسلمان ہونے کی دلیل ہے،
اس لیے اس بستی پر حملہ نہیں کیا جائے گا چرواہے کا اللہ کی واحدنیت کی گواہی دینا اس کے مسلمان ہونے کی دلیل ہے اس گواہی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو آگ سے نجات پانے کی خبر دی اس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عالم الغیب ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 847