🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) ثُوِّبَ: تَثوِيب کا مقصد اقامت ہے، کیونکہ ثاب کا معنی لوٹنا ہوتا ہے۔ (2)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
ثُوِّبَ:
تَثوِيب کا مقصد اقامت ہے،
کیونکہ ثاب کا معنی لوٹنا ہوتا ہے۔
(2)
مؤذن:
اذان کے بعد دوبارہ نماز کی طرف بلاتا ہے۔
اس لیے تکبیر کو تثویب کہتے ہیں۔
(3)
يخطر:
اگر طا پر زیر پڑھیں تو معنی ہو گا،
وسوسہ ڈالنا،
اگر طا پر پیش پڑھیں تو معنی ہو گا،
گزرنا۔
یعنی انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوتا ہے۔
تاکہ اس کو اصل مقصود سے،
دوسری چیز میں مشغول کر دے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 859