🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) تکبیر تحریمہ کے ساتھ رفع یدین کی تینوں صورتیں جائز ہیں ہاتھ پہلے اٹھائے،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
تکبیر تحریمہ کے ساتھ رفع یدین کی تینوں صورتیں جائز ہیں ہاتھ پہلے اٹھائے،
بعد میں اللہ اکبر،
کہے،
اللہ اکبر پہلے کہے پھر رفع یدین کرے دونوں کام اکٹھے کرے۔
(2)
رفع یدین میں ہاتھ اس طرح اٹھائے جائیں کہ انگلیوں کے سرے کانوں تک پہنچ جائیں اور انگوٹھےکانوں کی لو تک رہیں۔
(3)
جمہور آئمہ،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ امام محمد رحمۃ اللہ علیہ،
اور ایک قول کی روسے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور تمام محدثین کے نزدیک ان تین مقامات پر رفع یدین سنت ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 866