🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: سورہ فاتحہ پورے قرآن مجید کا نچوڑ اور خلاصہ ہے، بلکہ اس کی اصل اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
سورہ فاتحہ پورے قرآن مجید کا نچوڑ اور خلاصہ ہے،
بلکہ اس کی اصل اور بنیاد ہے،
اس بنا پر اس کو نماز کی ہر کعت میں مقرر کیا گیا ہے اور اس کو صلاۃ (نماز)
کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے،
اس کے بغیر نماز ادھوری اور ناقص ہے،
اور اس بچے کی طرح ہے،
جو اپنے اصل وقت سے پہلے ہی پیدا ہو جائے کہتے ہیں۔
(خدجت الدابة خداجا)
جانور نے ادھورا بچہ گرا دیا اور اکثرآئمہ لغت نے خداج کا معنی نقصان کیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 878