شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) آپﷺ نے نماز میں کوتاہی کرنے والے کو فرمایا قرآن کا جو حصہ تم...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کوتاہی کرنے والے کو فرمایا قرآن کا جو حصہ تم آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ لو۔
اور سورہ فاتحہ قرآن مجید کا سب سے آسان حصہ ہے جو عام طور پر نمازی کو یاد ہوتا ہے،
اور حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اس روایت کے تحت تصریح کی ہے کہ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ،
اور ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی جگہ:
(ثُمَّ اقْرََأ بِأُمِّ الْقُرْآن ثُمَّ اقْرَأ بِمَا شِئْتَ) (پھر ام القرآن پڑھ پھر جو چاہے پڑھ)
کے الفاظ بیان کیے ہیں جو اس بات کی صریح دلیل ہیں کہ مَا تَیَسَّرَ سے مراد سورہ فاتحہ ہے۔
(2)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز کے تمام ارکان ٹھہر ٹھہر کر اطمینان کے ساتھ ادا کرنا لازم ہے اس کو تعدیل ارکان کہتے ہیں جو تمام آئمہ کے نزدیک فرض ہے،
امام یوسف بھی اس کے قائل ہیں۔
لیکن امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور محمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک تعدیل ارکان واجب ہے جو فرض سے کم درجہ ہے لیکن یہ بات حدیث کے خلاف ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو فرض یا واجب کا اصطلاحی نام جو بھی دیں وہ ایسا لازم کہ اس کی مخالفت یا اس کو وزن کم کرنے کے لیے ہلکی ا صطلاح گھڑنے سے اس کی حیثیت دین اسلام میں کم نہیں ہو سکتی بلکہ اسی طرح ضروری ہے جس طرح کہ قرآن کا حکم ضروری ہوتا ہے کیونکہ قرآن اور حدیث کا حکم وحی الٰہی ہے۔
(تدبروا وتفهموا) (زاہد)
۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 885