شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ مقتدی کو امام کے پیچھے بلند آواز سے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ مقتدی کو امام کے پیچھے بلند آواز سے قرآءت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس طرح امام کے لیے قرآءت کرنے میں دقّت پیدا ہوتی ہے اور بعض سری نمازوں (ظہر،
عصر)
میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے فاتحہ کے بعد کوئی سورت بلند آواز میں پڑھ لیتے تھے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاتحہ کے بعد والی قرآءت پر اعتراض کیا اور آہستہ پڑھنے کا حکم دیا۔
جس سے معلوم ہوا سری نمازوں میں فاتحہ کے بعد بھی کوئی سورت آہستہ پڑھی جائے گی جہری نمازوں (رکعتوں)
میں فاتحہ کے سوا کوئی قرآءت نہیں ہے الا یہ کہ مقتدی امام سے اس قدر فاصلہ پر ہو کہ وہاں تک قرآءت کی آواز نہ پہنچ رہی ہو تو پھر وہ فاتحہ کے بعد بھی قرآءت کرے گا لیکن یہ قرآءت آہستہ ہو گی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 887