شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین عام طور پر ﴿ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴾ آہستہ آواز سے پڑھتے تھے شوافع نے اس حدیث کے مختلف معانی بیان کیے ہیں اس لیے امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور جمہور سلف کے نزدیک بسملہ سورہ فاتحہ کا جز ہے اس لیے جب سورۃ فاتحہ بلند آواز سے پڑھی جاتی ہے تو اس کو بھی بلند آواز سے پڑھنا چاہے اور سنن دارقطنی اور سنن بیہقی کی روایت ہے:
(عَن أَبِي هُرَيْرَة رضي الله عنه قَال:
قَالَ رَسُولُ الله صلَّى الله عليه وسلَّم:
«إِذَا قَرَأْتُمُ «الْحَمْدُ للهِ» فَاقْرَءُوا ﴿بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ ) (الحدیث)
لیکن اس روایت میں بسملہ کا فاتحہ کا جزو ہونا ثابت ہوتا ہے اور بلند سے قرآءت کرنا ثابت نہیں ہوتا۔
اس لیے صحیح بات یہی ہے کہ اس کو دونوں طرح پڑھنا صحیح ہے۔
(اس مختصر میں دلائل دینے کی گنجائش نہیں ہے)
تفصیل کے لیے مولانا میر سیالکوٹی کی واضح البیان دیکھئے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 890