شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) بَيْنَ اَظْهُرِنَا: ہمارے اندر، ہم میں۔ (2) اَغْفٰي اِغْفَاءَةً: جھپکی اور اونگھ کا طاری...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
بَيْنَ اَظْهُرِنَا:
ہمارے اندر،
ہم میں۔
(2)
اَغْفٰي اِغْفَاءَةً:
جھپکی اور اونگھ کا طاری ہونا۔
(3)
شَانِئَكَ:
تیرا دشمن،
تجھ سے بغض وعنادر رکھنے والا۔
(4)
اَلْاَبْتَرْ:
دُم کٹا،
جس کی نسل نہ چلے۔
ہر خیرو برکت سے محروم۔
(5)
يُخْتَلَجُ:
چھینا جائے گا،
الگ کیا جائے گا۔
(6)
اَحْدَثَ:
دین میں نئی بات نکالنا،
کوئی واقعہ یا جرم کر گزرنا۔
فوائد ومسائل:
(1)
اس حدیث سے ثابت ہو تا ہے کہ بِسْمِ اللہ ہرسورۃ کا حصہ اور جز ہے جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سورۃ سے پہلے پڑھتے تھے اور سورۃ براءت کا استثناء ایک الگ دلیل کی بنا پر ہے اور اسی بنا پر ہر سورۃ کے شروع میں اس کو مصحف میں لکھا گیا ہے اور سورۃ اقرا کی ابتدا کی آیا ت جو سب سے پہلی وحی ہیں ان میں یہی تعلیم دی گئی کہ ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ﴾ ”اپنے رب کے نام سے قرآءت کا آغاز کیجئے“ اور اس کے شروع میں بِسْمِ اللہ موجود ہے۔
اس لیے یہ کہنا کہ اگربسملہ ہر سورت کا جز و ہوتی تو اقراکے شروع میں نازل ہوتی درست نہیں ہے کیونکہ اگر یہ اس سے پہلے نازل ہوئی تھی تو اس سے پہلے لکھ کیسے دی گئی؟ (2)
اس حدیث سے علم غیب کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اثبات بلا محل ہے۔
نیز ایک حقیقت کو تسلیم کر کے ہیر پھیر سے دوسری بات کہنا علم کے منافی بات ہے جب یہ تسلیم ہے کہ”مطلقاً عَالِمُ الْغَیْب صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے ہر چند کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطاء الٰہی سے علم غیب حاصل ہے لیکن مطلقاً یہ نہیں کہنا چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غیب کا علم ہے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غیب پر مطلع ہیں یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غیب ظاہر کیا گیا ہے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب عطا کیا گیا ہے (شرح صحیح مسلم سعیدی صاحب1/ 1160)
بلکہ اس سے اوپر یہاں تک لکھا گیا ہے عام مسلمانوں اولیاء اللہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین میں سے ہر شخص کو اس کے ظرف کے مطابق غیب کا علم ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام مخلوقات سے زیادہ غیب کا علم ہے۔
تو امت کو اس بحث و مسئلہ میں کیوں الجھایا جاتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عَالِمُ الْغَیْب نہ ماننے والا گستاخ و بےادب ہے اور کافر ہے امت کا کونسا فرد ہے جو اس کا انکار کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو جس چیز کا علم دیا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہو گیا جس چیز سے آگاہ نہ کیا،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود آگاہ نہ ہو سکے،
جس کی صریح دلیل اس حدیث کے اندر (إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ)
کی صورت میں موجود ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 894