🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) اَلتَّحِيَّاتُ: تحية کی جمع ہے، اس کے مختلف معانی آتے ہیں، بادشاہی، بقاءودوام، زندگی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
اَلتَّحِيَّاتُ:
تحية کی جمع ہے،
اس کے مختلف معانی آتے ہیں،
بادشاہی،
بقاءودوام،
زندگی اور عظمت وبزرگی۔
(2)
صَلَوَا تْ:
نمازیں،
دعائیں،
رحمت۔
(3)
اَلطَّيِّبَاتْ:
پاکیزہ بول،
گویا ان تمام چیزوں کا حقدار اور سزاوار اللہ تعالیٰ ہے اور اس کے لائق ہیں،
اس طرح تشہد کے کلمات کا معنی یہ ہوگا،
”ہر قسم کی قولی،
بدنی مالی عبادتیں،
اللہ کے لیے مخصوص ہیں،
اے نبی آپ پر اللہ کی طرف سے سلامتی،
رحمت اور برکات نازل ہوں،
ہمیں اور اللہ کے نیک بندوں کو سلامتی حاصل ہو،
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت اور بندگی کے لائق نہیں،
اور میں شہادت دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔
“
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 897