🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: نماز با جماعت کی صورت میں رکوع سے اٹھتے وقت، جب امام سَمِعَ اللہُ لِمَنْ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
نماز با جماعت کی صورت میں رکوع سے اٹھتے وقت،
جب امام سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ (اللہ نے سنی اس بندہ کی جس نے اس کی حمد کی)
کہتا ہے تو اللہ کے فرشتے بھی یہ (اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ)
کلمات کہتے ہیں اس لیے مقتدیوں کو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر یہی کلمہ کہنے کا حکم دیا ہے اور فرمایا ہے کہ جن لوگوں کا یہ کلمہ فرشتوں کے کلمہ کے مطابق ہو گا،
اس کلمہ کی برکت سے اس کے پچھلے جھوٹے گناہ معاف ہو جائیں گے،
موافق اور مطابق ہونے کا مقصد یہ معلوم ہوتا ہے رکوع سے اٹھنے کے فوراً بعد یہ کلمات کہے جائیں گے،
تاکہ فرشتوں کے بالکل ساتھ ہوں،
آگے پیچھے نہ ہوں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 913