شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپﷺ کی بیماری کے ایام میں سترہ (17)...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے ایام میں سترہ (17)
نمازوں میں امامت کی ہے،
اور بقول علامہ عینی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اقتدا میں نماز پڑھی ہے،
اور سنن ومسانید کی روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری نماز (سوموار کی فجر)
ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اقتدا میں ادا کی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری رکعت میں شریک ہوئے اور ایک رکعت بعد میں ادا کی،
لیکن یہ روایات متفق علیہ روایت کے منافی ہیں۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت جو آگے آ رہی ہے،
وہ اس بات کی صریح دلیل ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری نماز ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اقتدا میں ادا نہیں کی۔
2۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بائیں جانب بیٹھنا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم امام تھے،
یہ ہفتہ یا اتوار کی ظہر کی نماز تھی،
اس سے معلوم ہوتا ہے نماز میں مکبر بنانا جائز ہے۔
3۔
اَنتُنَّ صَوَاحِبُ یُوسُف:
اَنتُنَّ سے اگر صرف عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا مراد ہوں تو پھر صواحب سے مراد مشہور قول کے مطابق زلیخا ہو گی،
اور مقصد یہ ہو گا،
جس طرح زلیخا نے بظاہر عورتوں کی دعوت،
ان کے اکرام وتوقیر کے لیے کی تھی اور اصل مقصد یہ تھا کہ وہ یوسف علیہ السلام کا نظارہ کر لیں اور عشق ومحبت میں اسے معذور سمجھیں،
اسی طرح عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اظہار تو اس بات کا کیا کہ ابوبکر رنجیدہ وغمگین اور نرم دل ہیں،
کثرت بکاء کی بنا پر مقتدیوں کو قرات نہیں سنا سکیں گے اور اصل مقصد یہ تھا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ کھڑے ہو کر بدشگونی اور نحوست کا نشانہ بن کر لوگوں کی نظروں سے گر نہ جائیں۔
اور اگر اَنتُنَّ سے مراد حفصہ اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما ہوں تو صواحب سے مراد وہ عورتیں ہوں گی،
جن کو زلیخا نے دعوت پر بلایا تھا جن کے بارے میں حضرت یوسف علیہ السلام نے فرمایا تھا:
﴿وَإِلَّا تَصْرِفْ عَنِّي كَيْدَهُنَّ أَصْبُ إِلَيْهِنَّ﴾ اگر تو ان کےچرتر کو مجھ سے دفع نہ کردے گا تو میں ان کی بات کی طرف مائل ہو جاؤں گا۔
کہ بقول ابن عبدالسلام،
عورتیں بظاہر امراۃ العزیز کو زجروتوبیخ کر رہی تھیں اور درحقیقت وہ خود ان پر فریفتہ ہو چکی تھی اور ان کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتی تھیں،
گویا ظاہر وباطن میں فرق تھا۔
کیونکہ حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بھی بظاہر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے الفاظ دہرائے تھے لیکن ان کا اصلی مقصد یہ تھا کہ اسی طرح میرے باپ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانشینی کا شرف وامتیاز حاصل ہو گا اور وہ اس تقدم وفضیلت کی بنا پر،
امامت کبرٰی کے بھی حقدار ٹھہریں گے،
جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا امامت نماز میں جانشین ہو گا،
وہی امامت حکمرانی میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ لے گا،
اور یہ مقصد ہو سکتا ہے کہ تم ان عورتوں کی طرح اصرار کر رہی ہو اور مجھے میرے اس ارادہ سے ہٹانا چاہتی ہو کہ امام ابوبکر بنیں-

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 941