🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپﷺ نے سوموار کی صبح کی نماز ابوبکر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوموار کی صبح کی نماز ابوبکر ؓ کے پیچھے نہیں پڑھی،
اگرآپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری رکعت بعد میں ادا فرماتے تو یقیناً حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیتے اور یہ نہ کہتے۔
(فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَيْهِ حَتَّى مَاتَ)
ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو موت تک نہ دیکھ سکے اور اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا چکے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 947