🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) تَخَلَّصَ: نجات پانا، منتقل ہونا، یہاں مراد ہے گزر کر آگے پہنچنا۔ (2) صَفَّقَ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
تَخَلَّصَ:
نجات پانا،
منتقل ہونا،
یہاں مراد ہے گزر کر آگے پہنچنا۔
(2)
صَفَّقَ تَصْفِيْقاً:
ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر مارنا،
تالی بجانا،
عورتیں ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ کی پشت پر ماریں گی۔
(3)
مَا كَانَ لِابْنِ أَبِي قُحَافَة:
ابو قحافہ کے لیے لائق ومناسب نہ تھا یا جائز نہ تھا۔
(4)
نَابَهُ:
نَابَ يَنُوْبُ نَوْباً:
پیش آنا۔
(5)
نَابَهُ أَمْرٌ:
کوئی امر پیش آ گیا۔
(6)
التَّصْفِيْحُ:
یہ تصفيق تالی بجانا کے ہم معنی ہے۔
فوائد ومسائل:
1۔
اگر کسی وجہ سے امام نہ آ سکے تو اس کی جگہ کسی اور قابل احترام شخصیت کو امام بنایا جا سکتا ہے۔
2۔
نماز میں اگر کوئی قابل توجہ یا لائق التفات بات پیش آ جائے تو امام کو متوجہ کرنے کے لیے سُبحَانَ اللہ کہا جائے گا۔
3۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پرصحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو متوجہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم وتوقیر کی خاطر،
ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیچھے ہٹ گئے تو اس سے یہ استدلال کرنا کہ جب نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر یا نام آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تصور تعظیم سے کرنا لازم ہے قیاس مع الفارق ہے اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز میں تصور تعظیم کے لیے لازم ہوتا تو حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف توجہ اور اشتعال کو افتنان سے تعبیر نہ کرتے اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین اس کا اہتمام فرماتے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 949