🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: يَغْبِطُهُمْ: اگر ثلاثی مجرد سے ہو تو معنی ہو گا آپﷺ نے وقت پر نماز...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
يَغْبِطُهُمْ:
اگر ثلاثی مجرد سے ہو تو معنی ہو گا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وقت پر نماز پڑھنے کو اچھا جانا اور اگر ثلاثی مزید فیہ سے ہو تو معنی ہو گا،
ان کے فعل کو قابل رشک قرار دیا۔
فوائد ومسائل:
اگر امام راتب کسی وجہ سے لیٹ ہو جائے اور اس کی آمد کا پتہ نہ ہو تو پھر اس کی جگہ دوسرے آدمی کو امامت کے لیے کھڑا کیا جا سکتا ہے نماز فجر کی چونکہ ایک رکعت ہو چکی تھی اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے آگے نہیں بڑھے اور حضرت مغیرہ رضی اللہ تعالی عنہ کو عبدالرحمان رضی اللہ تعالی عنہ کے پیچھے ہٹانے سے منع کر دیا،
اور ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ نے چونکہ ابھی نماز کا آغاز کیا تھا،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفوں کو چیر کر آگے تشریف لے گئے اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے ہٹ جانے پر نماز پڑھائی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 953