🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھاتے وقت پیچھے سے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھاتے وقت پیچھے سے دیکھنے کی طاقت،
اس طرح عنائیت فرمائی تھی جس طرح عام انسانوں کو سامنے سے دیکھنے کی قوت بخشی ہے،
اور یہ دیکھنا حقیقتاً تھا،
اس میں کسی تاویل کی ضرورت نہیں ہے،
لیکن اس روایت میں یہ استدلال کرنا کہ ہر وقت شش جہات میں دیکھتے تھے اور اب بھی دیکھ رہے ہیں غلط ہے کیونکہ ان احادیث کا تعلق صرف نماز سے ہے آگے پیچھے سے نہیں اور جماعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیوی زندگی میں کرواتے تھے اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس دنیا سے تعلق ختم ہو چکا ہے برزخی زندگی حاصل ہے کہ اس کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ”شہید“ ہونے کی دلیل بنانا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن امت کے بارے میں گواہی دیں گے،
صحیح نہیں ہے کیونکہ گواہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت بھی دے گی تو کیا وہ بھی دیکھ رہی ہے۔
﴿وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا ۗ﴾ رسول تم پر گواہ ہوں گے،
سے پہلے فرمایا:
﴿لِّتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ﴾ تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو،
اورمنافقوں کو خطاب کر کے فرمایا:
﴿وَقُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ﷭ (التوبة)
”اور فرما دیجئے! تم عمل کرو،
اللہ اور اس کا رسول اور مومن تمہارا عمل دیکھ لیں گے۔
“ تو کیا مومن بھی،
منافقوں کے ظاہر وباطن کو دیکھ رہے ہیں اور اللہ نے مومنوں کو دیکھنے کی یہ نعمت دی ہے اور وہ نعمت دے کر چھینتا نہیں ہے اس کی نعمت دائمی ہوتی ہے تو پھر مومن بھی ہر جگہ دیکھ رہے ہیں،
سورہ حج میں فرمایا:
﴿لِّتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا﴾ (تاکہ تم لوگوں پر گواه ہو جاؤ اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم )
تم پر گواه ہو جائیں)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے ہے اور امت کی گواہی سب کے لیے ہے تو کیا امت سب لوگوں کے اعمال کو دیکھ رہی ہے۔
اصل حقیقت وہی ہے جس کو علامہ سعیدی نے بلا وجہ فلسفہ بگھارنے کے بعد شیخ عبدالحق سے نقل کیا ہے جس کا آخری جملہ یہ ہے کہ ”پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نمی یابد مگر آنچہ دریا باندویرا پروردگارتبارک وتعالیٰ خواہ درنماز باشد یادرغیرآں“ پس حالت نماز ہو یا غیر نماز اللہ تعالیٰ کے بتلائے بغیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی چیز کاعلم نہیں ہوتا۔
(شرح صحیح مسلم اردو علامہ سعیدی: 1/ 1226)
پھر ﴿وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ ۖ﴾ کا جواب بھی عجیب وغریب دیا ہے کہ اس حدیث میں درایت کی نفی ہے۔
علم اور بصر کی نفی نہیں ہے درایت کا معنی ہے،
اپنی عقل سے از خود جاننا،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امور غیبیہ کو اللہ کی تعلیم سے جانتے ہیں،
ازخود نہیں جانتے۔
(شرح صحیح مسلم: 1/ 1225)
جو چیز اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتا دی اس کے جاننے کا کونسا انسان جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہے،
انکار کر سکتا ہے۔
اصل چیز تو یہ ثابت کرنا ہے کہ ہر چیز کاعلم اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیا ہے اور اس کے لیے حنفی اصول فقہ کے مطابق قطعی دلیل کی ضرورت ہے،
قرآن مجید میں مشرکوں کو خطاب کر کے فرمایا:
﴿قُلْ لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلا أَدْرَاكُمْ بِهِ﴾ ”اگراللہ چاہتا تو میں تمھیں نہ سناتا اور نہ وہ تمھیں اس سے آگاہ کرتا تو کیا مشرک اپنی عقلوں سے خود جان لیتے۔
“
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 960