شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہ آخری روایت اس بات کی صریح دلیل ہے کہ ہاتھوں کے جس اشارے کو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ آخری روایت اس بات کی صریح دلیل ہے کہ ہاتھوں کے جس اشارے کو سرکش گھوڑوں کی دموں سے تشبیہ دی گئی ہے اس سے مراد وہ اشارہ جو سلام پھیرتے وقت کرتے تھے اس کا رکوع کے رفع یدین سے کوئی تعلق نہیں ہے،
سعید صاحب نے خود ترجمہ یہ کیا ہے جب ہم سلام پھیرتے تو ہاتھوں کے اشارے سے السَّلَامُ عَلَیْکُمْ،
کہتے (شرح مسلم: 1/ 1229)
جب تم میں سے کسی شخص نے سلام پھیرنا ہو تو اپنے ساتھی کی طرف متوجہ ہو اور ہاتھ سے اشارہ نہ کرے۔
یہ (فَنَظَرَ إِلَيْنَا رَسُوْلُ الله صلى الله عليه و سلم)
کا نتیجہ اور تفصیل ہے اس کے باوجود بڑی جرأت سے یہ کہہ دیا ہے کہ اس حدیث میں احناف کے مسلک پر واضح دلیل ہے کہ نماز میں رکوع سے پہلے اور اس کے بعد رفع یدین کا حکم ابتدائی امر تھا،
بعد میں اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منسوخ کر دیا۔
(شرح صحیح مسلم: 1/ 1230)
تکبیرتحریمہ کے ساتھ رفع یدین منسوخ ہونے سے کیوں بچ رہا؟

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 971