🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: الأَحْلَام: حِلم کی جمع ہے، صبر، آہستگی، بردباری، کبھی جہالت وبے وقوفی کے مقابلہ میں...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
الأَحْلَام:
حِلم کی جمع ہے،
صبر،
آہستگی،
بردباری،
کبھی جہالت وبے وقوفی کے مقابلہ میں آ جاتا ہے،
اس صورت میں معنی عقل ودانش ہوتا ہے،
قرآن مجید میں ہے۔
﴿أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَامُهُم بِهٰذَا﴾ ،
کیا ان کی عقلیں انہیں یہ حکم دیتی ہے (طور)
اگر اس کو حلم کی جمع بنائیں تو پھر بلوغت کے معنی میں ہو گا،
اس صورت میں معنی میں ایک نیا مفہوم پیدا ہو جائے گا کیونکہ نهي بھی نهية کی جمع ہے اس کا معنی بھی عقل ہے کیونکہ وہ برائیوں سے روکتی ہے۔
فوائد ومسائل:
1۔
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ امام کےقریب وہ لوگ کھڑے ہوں جن کو اللہ تعالیٰ نے فہم ودانش سے نوازا ہے ان کے بعد اس صفت میں درجہ دوم والے،
ان کے بعد درجہ سوم والے،
یہ ترتیب بالکل فطری بھی ہے اور تعلیم وتربیت کی مصلحت کا تقاضا بھی یہی ہے تاکہ امام سے اگر بھول چوک ہو جائے تو اس کی اصلاح کر سکیں اور بوقت ضرورت امام کی نیابت بھی کر سکیں۔
اس لیے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ،
زربن جیش اور ابووائل رضی اللہ تعالیٰ عنہم بچے کو صف سے نکال دیتے تھے۔
2۔
حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول کا مخاطب وہ لوگ تھے جو فتنہ وفساد برپا کر رہے تھے اور اس کا سبب یہی تھا کہ وہ صف بندی میں اعتدال اور تسویہ (برابری)
کی پابندی نہیں کرتے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 972