🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) اسْتَهمُوا عَلَيْهِ: ( اس اجرو ثواب کے حصول کے لیے) قرعہ اندازی کریں، یعنی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
اسْتَهمُوا عَلَيْهِ:
(اس اجرو ثواب کے حصول کے لیے)
قرعہ اندازی کریں،
یعنی سب لوگ یہ کام کرنے کی کوشش کریں اور سب بیک وقت پہنچنے کی بنا پر برابر کے حقدار ٹھہریں،
اور سب کے لیے گنجائش نہ ہونے کی بنا پر ترجیح کے لیے قرعہ اندازی کی ضرورت پیش آئے۔
(2)
التَّهْجِيرِ:
سخت دوپہر کے وقت آنا یا جلدی سے کام لینا اور ہر نماز کے لیے پہلے آنا۔
(3)
اسْتَبَقُوا إِلَيْهِ:
ایک دوسرے سے سبقت لے جانے اور آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔
(4)
الْعَتَمَةِ:
رات کی ابتدائی تاریکی یا دیر اور تاخیر کرنا،
یہاں مراد عشاء کی نماز ہے۔
(5)
حَبْوًا:
حبا (ن)
حبوا ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل چلنا یا سرین کے بل گھسٹنا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں عشاء اور صبح کی نماز کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور ان کے عظیم اجروثواب اور خیر وبرکت کو بیان کیا گیا ہے،
کیونکہ ان نمازوں کے لیے نیند اور آرام کو چھوڑنا پڑتا ہے جو خاصا مشکل اور دقت طلب کام ہے اور اس وجہ سے یہ دونوں نمازیں منافقوں کے لیے دشوار تھیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 981