شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: تنبیه: عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جنوں...
حدیث حاشیہ:
تنبیه:
عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں کو نہ قرآن سنایا اور نہ دیکھا یہ تو ابتدائی دور کا واقعہ ہے،
جس میں جن خود آ کر قرآن سن کر چلے گئے اور اپنی قوم کو جا کر صورتِ حال سے آگاہ کیا اور اپنے ایمان اورعقیدہ کا بھی اظہار کیا،
جس کی اطلاع آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعہ دی گئی،
اور عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہما کی حدیث کا واقعہ بعد کا ہے جب اسلام پھیل گیا تھا،
اور جن خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور قرآن سننے کی خواہش کا اظہار کیا،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساتھیوں کو بتائے بغیر چلے گئے،
جس سے صحابہ کرام رضی اللہ تعلی عنہم سخت بے چینی اور اضطراب کا شکار ہو گئے،
اور لیلۃ الجن قرآن کے استماع کی خبر درخت نے بھی دی،
جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کبھی نباتات کو بھی قوت تمیز عنایت فرماتا ہے اور ان کو قوت گویائی دیتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ جیسے چاہے سمجھا دیتا ہے اور وہ نباتات و جمادات کی بات سمجھ لیتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1011