🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «سَلَمَه» سین، لام اور میم تینوں کے فتحہ کے ساتھ ہے۔ «اَلْمُحَبِّق» ”میم“ کے ضمہ، ”حا“...
لغوی تشریح:
«سَلَمَه» سین، لام اور میم تینوں کے فتحہ کے ساتھ ہے۔
«اَلْمُحَبِّق» ”میم“ کے ضمہ، ”حا“ کے فتحہ، ”با“ کی تشدید اور کسرہ کے ساتھ ہے، البتہ محدثین ”با“ پر فتحہ کے قائل ہیں اور یہی زیادہ مشہور ہے۔
راویٔ حدیث: ابوسنان ان کی کنیت ہے۔ بصری صحابہ میں ان کو شمار کیا جاتا ہے۔ ہذیل بن مدرکہ بن الیاس کی طرف منسوب ہونے کی وجہ سے ہذلی کہلاتے ہیں۔ وہ حنین میں تھے جب انہیں ان کے بیٹے سنان کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی تو انہوں نے فرمایا: ”جو تیر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں چلاتا تھا اس کی خوشی مجھے میرے بیٹے کی بشارت سے زیادہ ہے۔“ ان سے حسن بصری وغیرہ نے حدیثیں روایت کی ہیں۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 17