شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (وَكَانَت صَلَاتُهُ بَعْدُ تَخْفِيفًا) اس جملہ کے علماء نے مختلف معانی بیان کیے ہیں۔ 1۔...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(وَكَانَت صَلَاتُهُ بَعْدُ تَخْفِيفًا)
اس جملہ کے علماء نے مختلف معانی بیان کیے ہیں۔
1۔
سورہ ق پڑھنے کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ہلکی تھی اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تخفیف کو برقرار رکھا اور حضرت جابر بن سمرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اگلی روایت میں سورہ ق کی قراءت کو تخفیف قراردے رہے ہیں۔
2۔
فجر کے بعد والی نمازیں،
یعنی ظہر،
عصر،
مغرب اور عشاء یہ سب فجر کی بنسبت ہلکی ہوتی تھیں اور ان میں بہ نسبت فجر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم قرائت کم کرتے تھے۔
3۔
ابتدائی دور میں جب صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی تعداد کم تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نمازپڑھنے والے ﴿وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ﴾ تھے جو ایمان وعمل میں بلند ترین درجہ پر فائز تھے۔
آپ کی نمازیں عموماً طویل ہوتی تھی بعد کے دور میں جب آپ کے ساتھ نماز پڑھنے والوں کی تعداد بڑھ گئی اور وہ تاجر پیشہ یا زراعت پیشہ لوگ تھے اور ان میں ایسے لوگ بھی تھے،
جو ایمان وعمل میں پہلوں کے مقابلہ میں کم تر تھے،
اور نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی بنا پر،
ان میں مریض،
کمزور اور بوڑھوں کی تعداد بھی بڑھ گئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے کی بہ نسبت نماز ہلکی پڑھنے لگے۔
4۔
آپ پہلی رکعت میں ہمیشہ سورہ ق پڑھتے تھے جیسا کہ زیادہ بن علاقہ نے اپنے چچا سے بیان کیا ہے اور دوسری رکعت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم تخفیف کرتے تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ یہی تھی کہ پہلی رکعت لمبی پڑھتے تھے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1027