شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: فَتَّانٌ: فتنہ پرور، ابتلاء وآزمائش میں ڈالنے والا، یعنی یہ چیز لوگوں کے لیے نماز...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
فَتَّانٌ:
فتنہ پرور،
ابتلاء وآزمائش میں ڈالنے والا،
یعنی یہ چیز لوگوں کے لیے نماز سے پیچھے رہنے کا سبب بن سکتی ہے،
حالانکہ جماعت کا اہتمام ضروری ہے (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے الگ نماز پڑھنے والے کو منافق کہا)
۔
فوائد ومسائل:
1۔
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نفل نماز پڑھنے والے کے پیچھے فرض نماز ہو سکتی ہے کیونکہ یہ بات واضح ہے کہ حضرت معاذ مسجد نبوی میں جہاں نماز پڑھنے کا ثواب دوسری مسجدوں سے زیادہ ہے۔
اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں جہاں نماز پڑھنے میں خشوع وخضوع اور طمانیت وتسکین زیادہ ہے فرض نماز ہی پڑھتے تھے کیونکہ پہلے انہوں نے نماز نہیں پڑھی ہوئی ہوتی کہ یہ نماز نفلی ہو جاتی۔
مزید برآں بعض روایات میں یہ تصریح موجود ہے،
کہ ان کی نماز قوم کے ساتھ نفلی ہوتی تھی۔
(هِيَ لَهُ تَطُوَّع وَهِيَ لَهُمْ فَرِيْضَة)
یہ نماز معاذ کی نفل اور قوم کی فرض ہوتی تھی۔
اس لیے احناف اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا یہ نظریہ درست نہیں ہے کہ متنفل کے پیچھے مفرض کی نماز نہیں ہوتی۔
2۔
امام کو چاہیے کہ وہ نماز اتنی طویل نہ پڑھے،
جو مقتدیوں کے لیے مشقت کا باعث ہو،
خاص کر جبکہ اس کے مقتدی،
ضعیف،
بوڑھے اور محنت پیشہ لوگ ہوں۔
3۔
ایک واضح اور کھلی بات کی مخالفت کرنے والوں کو سخت الفاظ میں تنبیہ کی جا سکتی ہے۔
حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھ کر جاتےتھے۔
اس طرح انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کا پتہ چلتا رہتا تھا،
اس کے باجود انہوں نے اس کو نظر انداز کیا،
اور اپنے پیچھے محنت ومشقت کرنے والے نمازیوں کا خیال نہ رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت الفاظ میں تنبیہ فرمائی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1040