الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «الْخُدْرِيِّ» ”خا“ کے ضمہ اور ”دال“ کے سکون کے ساتھ ہے۔ «خُدرةٌ» کی طرف منسوب ہے...
لغوی تشریح:
«الْخُدْرِيِّ» ”خا“ کے ضمہ اور ”دال“ کے سکون کے ساتھ ہے۔ «خُدرةٌ» کی طرف منسوب ہے جو انصار کا ایک مشہور قبیلہ ہے۔
«طَهُورٌ» ”طا“ کے فتحہ کے ساتھ ہے، یعنی پاک اور پاک کرنے والا۔
«لا يُنَجسُه» یہ «تنجيس» سے لیا گیا ہے جس کے معنی ہیں کہ کوئی چیز اسے نجس، یعنی ناپاک نہیں کرتی۔ مطلب یہ ہے کہ پانی میں نجاست کا محض گر جانا اسے ناپاک نہیں کرتا، بشرطیکہ وہ پانی دو مٹکوں کے برابر یا اس سے زیادہ ہو جیسا کہ آگے تفصیل آ رہی ہے۔
فوائد ومسائل:
➊ حدیث کا مقصود یہ ہے کہ پانی پاک ہے محض نجاست کے واقع ہونے سے ناپاک نہیں ہوتا، خواہ اس کی مقدار کم ہو یا زیادہ۔ امام مالک رحمہ اللہ، اہل ظاہر اور ایک قول کے مطابق امام احمد رحمہ اللہ کی رائے بھی یہی ہے۔ امام مالک رحمہ اللہ نے مشروط بات کی ہے کہ جب تک اوصاف ثلاثہ میں سے کوئی وصف تبدیل نہ ہو پانی ناپاک نہیں ہوتا جیسا کہ آگے سیدنا ابوامامہ بابلی رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں بیان ہوا ہے۔
➋ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی یہ حدیث ایک خاص واقعہ سے متعلق ہے اور وہ یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کیا ہم بئر بُضاعة کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں؟ بئر بُضاعة ایک پرانا کنواں تھا جس میں حیض والے کپڑے، کتوں کے گوشت کے ٹکڑے اور بدبودار چیزیں گر جاتی تھیں۔ آپ نے اس کے جواب میں فرمایا: ”پانی پاک ہے۔“ [سنن أبي داود، الطهارة، باب ماجاء فى بئر بظاعة، حديث: 66]
بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ «الماء» میں جو الف لام ہے یہ عہد کا ہے جس کے معنی یہ ہوں گے کہ سائل کے ذہن میں جس پانی کے متعلق سوال تھا اس کے بارے میں آپ نے یہ جواب دیا اور وہ «بئر بضاعة» کا پانی تھا۔ اس کنوئیں کی چوڑائی چھ ہاتھ تھی۔ اس میں پانی جب زیادہ ہوتا تو ناف سے اوپر کی حد تک رہتا تھا اور جب کم ہوتا تو ناف سے نیچے کی حد تک ہو جاتا جیسا کہ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں اس کا ذکر کیا ہے۔
➌ یہ حدیث صرف اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ جب پانی اتنی کثیر مقدار میں ہو تو محض نجاست کا اس میں گر جانا اسے ناپاک نہیں کرتا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ مطلق پانی میں نجاست گرنے سے وہ ناپاک نہیں ہوتا، یعنی یہ حدیث صرف کثیر پانی کے متعلق ہے، قلیل کے بارے میں نہیں۔
راوی حديث:
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ: ابوسعید کنیت ہے اور ان کا اسم گرامی سعد بن مالک بن سنان ہے۔ انصار کے قبیلہ خزرج سے ان کا تعلق تھا۔ کبار صحابہ رضی اللہ عنہم میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ خدرہ ایک انصاری قبیلہ ہے جس کی طرف یہ منسوب ہیں۔ تقریباً چھیاسی (86) برس کی طویل عمر پائی اور 74 ہجری کے آغاز میں وفات پائی۔ ان سے بھی بکثرت احادیث مروی ہیں اور انہوں نے کچھ عرصے تک مفتی کے فرائض بھی سر انجام دیے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 2