شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں آپﷺ کی مستقل عادت مبارکہ کو بیان نہیں کیا گیا کہ آپﷺ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مستقل عادت مبارکہ کو بیان نہیں کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ قیام،
رکوع،
سجدہ،
دونوں سجدوں کے درمیان کا جلسہ اور سلام پھیرنے کے بعد مقتدیوں کی طرف رخ کرنے تک کا وقف رکھتے تھے۔
بلکہ بعض دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے بھی کیا ہے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قراءت انتہائی مختصر کی ہے،
مثلاً آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض دفعہ صبح کی نماز میں معوذتین کی قراءت بھی کی ہے تو ایسے اوقات میں تمام ارکان نماز میں فرق تھوڑا رہ جاتا ہے بالکل برابر نہیں ہوتے،
اس لیے صحابی نے قَرِیباً مِّنَ السَّواءِ کہا،
لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قراءت طویل کرتے تھے،
مثلاً آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں سورۃ واقعہ،
یٰس،
ق کی تلاوت فرمائی ہے۔
ظہر میں الم تنزیل السجدہ،
لقمان،
ذاریات کی تلاوت فرمائی ہے اور شام کی نماز میں اعراف،
دخان،
طور اور مراسلات کی قراءت فرمائی ہے تو ایسے حالات میں،
رکوع وسجود اور قومہ وجلسہ قیام کے برابر کیسے ہو سکتے ہیں؟ یا اس حدیث کا مقصد یہ لینا ہو گا تمام ارکان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم تناسب کا لحاظ رکھتے تھے کہ اگر قراءت لمبی کرتے تو رکوع،
سجود اور قومہ وجلسہ بھی لمبا کرتے تھے،
یہ نہیں کہ قراءت تو طویل ہو اور باقی ارکان بہت مختصر ہوں جیسا کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔
(كَانَتْ صَلَاةُ رَسُوْلِ اللهِ صلى الله عليه وسلم مُتَقَارِبَةً)
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز میں تناسب ہوتا تھا۔
(یعنی تمام ارکان متناسب ہوتے تھے۔
اس لیے بعض دفعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قومہ اور جلسہ میں اتنی دیر ٹھہرے رہتے،
کہ مقتدیوں کو خیال ہوتا شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے ہیں)
۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1057