🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: سورہ نصر میں آپﷺ کو یہ حکم دیا گیاہے: ﴿فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ﴾ آپ اپنے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
سورہ نصر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا گیاہے:
﴿فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ﴾ آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں۔
اوراس سے مغفرت طلب کریں اس حکم کی تعمیل آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع اور سجدے میں یہ کلمات کہہ کر کیا کرتے تھے،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا اور پیروی میں ہمیں بھی یہ کلمات سجدہ اوررکوع میں کہنے چائیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1085