شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو استغفار بخشش طلب کرنے کا حکم دیا ہے، کیونکہ اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو استغفار بخشش طلب کرنے کا حکم دیا ہے،
کیونکہ اس سے عبدیت کا اظہار ہوتا ہے اور پتہ چلتا ہے کہ ہر انسان بلکہ سید ولد آدم بھی اللہ کا محتاج ہے اور بندہ سمجھتا ہے کہ عبدیت کا حق ایسا ہے کہ حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہیں ہوا۔
اور اس میں درحقیقت امت کو حکم دینا ہے کہ وہ ہر وقت اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رکھیں اور کسی وقت بھی اس کی یاد سے غافل نہ ہوں اور کبھی یہ نہ سمجھیں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کا حق بندگی ادا کر دیا ہے انسان کے کام میں ہر صورت میں کمی اور کوتاہی رہ جاتی ہے۔
اس لیے اس کو بکثرت استغفار اور تسبیح وتحمید کرنا چاہیے اور فتح مکہ کے بعد لوگوں کا بکثرت مسلمان ہونا،
یہی فتح ونصرت کی علامت تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کے قرب کی طرف بھی اشارہ تھا اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بکثرت تسبیح وتحمید اور استغفار کا حکم دیا گیا ہے،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس حکم کی تعمیل میں یہ کام کرنے لگے جو ایک طرح سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے فریضہ رسالت کی ادائیگی کی توفیق اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی وسعت کی نعمت کا شکرانہ بھی تھا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1088