🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اصحاب صفہ میں سے تھے اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اصحاب صفہ میں سے تھے اور سفر و حضر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم کی حیثیت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے تو کسی رات یہ واقعہ پیش آیا نیز ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں کثرت سجود مراد نفل نمازوں کی کثرت ہے۔
(2)
مقربین بارگاہ خداوندی پر کبھی کبھی ایسے حالات آتے ہیں کہ وہ محسوس کرتے ہیں۔
اس وقت اللہ تعالیٰ کی عنایات وافضال متوجہ ہیں جس کی بنا پر وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت اللہ سے جو کچھ مانگا جائے گا ان شاء اللہ مل جائے گا کسی رات جب حضرت ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پانی اور دوسری ضرورت کی چیزیں لے کر حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی خدمت سے متاثر ہو کر مسرت و انبساط کے عالم میں فرمایا ربیعہ تمھارے دل میں اگر کسی خاص چیز کی چاہت اور آرزو ہو تو اس وقت مانگ لو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا اور امید ہے وہ تمھارے مراد پوری فرمائے گا انھوں نے اس کے جواب میں جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کی خواہش کی اور مکرر دریافت کرنے پر بھی یہی کہا مجھے تو بس یہی چاہیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تم جنت میں میری رفاقت چاہتے ہو یہ بہت بلند و بالا مقام ہے اور اس عظیم مرتبہ کے لیے میں تمھارے حق میں دعا کروں گا لیکن تم بھی اس کا استحقاق پیدا کرنے کے لیے عملی کوشش کرو اور وہ خاص عمل جو اس منزل تک پہنچانے میں مددگار ہو سکتا ہے وہ اللہ کے حضور سجدوں کی کثرت ہے لہٰذا تم اس کا خاص اہتمام کر کے اپنے اس معاملہ میں میری مدد کرو۔
ہماری اس وضاحت سے اس غلط استدلال کا جواب مل جاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا:
”مانگ کیا مانگتا ہے؟“ اس پر دلالت کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا اور آخرت کی تمام نعمتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ملک اور اختیار میں دے دی تھیں کہ جس کو چاہیں اور جتنا چاہیں (بشرط موافقت تقدیر)
عطا کر دیں اگر سب نعمتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اختیار اور ملک میں دے دی تھیں تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
فَأَعِنِّي عَلَى نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ (اور اللہ تعالیٰ نے یہ کیوں فرمایا:
)
﴿إِنَّكَ لا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ﴾ (اور)
﴿قُل لَّا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَلَا ضَرًّا﴾ (میں تو اپنے نفع اور نقصان کا بھی مالک نہیں ہوں)
(اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پھوپھی اور بیٹی کو کیوں فرمایا:
(إني لا أملك لكم من الله شيئأ)
اور مزید برآں اللہ کی اجازت سے دینے کو تو اختیار اور ملکیت سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا کہ ہر چہ خواہد ہر کر خواہد باذن پرورددگار خود ہد کہ جو کچھ چاہتے اور جس کو چاہتے اپنے پروردگار کے اذن سے عطا فرماتے جب اذن کی ضرورت ہے تو پھر ہرچہ اور ہرکرا کہنا کہاں تک درست ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1094