🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: سجدہ میں طمانیت اور سکون اختیار کرنا چاہیے یعنی سجدے میں ہر عضو کو اطمینان...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
سجدہ میں طمانیت اور سکون اختیار کرنا چاہیے یعنی سجدے میں ہر عضو کو اطمینان کا ساتھ زمین پر رکھنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ سر زمین پر رکھا اور فوراً اٹھا لیا اسی طرح سجدے میں کلائیوں کو زمین سے اوپر اٹھا رہنا چاہیے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلائیوں کے زمین پر رکھنے کی تشبیہ کتے کے فعل کے ساتھ دی ہے تاکہ اس فعل کی قباحت اور برائی اچھی طرح نمازی کے ذہن نشین ہو جائے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1102