🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) يَتَحَرّٰي: کوشش کرتے، اس کا انتخاب کرتے، یعنی اس جگہ کو ترجیح دیتے۔ (2)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
يَتَحَرّٰي:
کوشش کرتے،
اس کا انتخاب کرتے،
یعنی اس جگہ کو ترجیح دیتے۔
(2)
مَكَانَ المُصْحَف:
وہ جگہ،
جہاں مسجد نبوی میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مصحف امام کے لیے صندوق رکھوایا تھا،
جہاں اسطوانة المهاجرين (مہاجروں کے بیٹھنے کا ستون)
تھا۔
فوائد ومسائل:
دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں محراب نہ تھا اس لیے منبر دیوار کے قریب رکھا گیا تھا منبر اور دیوار کا فاصلہ بکری گزرنے کے بقدر تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر کے پاس کھڑے ہوتے تھے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سجدہ گاہ اور دیوار کا فاصلہ بقدر مَمَرََالشَّاۃ تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1135