🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: گدھا، سیاہ کتا اور عورت کی طرف دیکھنے سے انسان کی سوچ و فکر یا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
گدھا،
سیاہ کتا اور عورت کی طرف دیکھنے سے انسان کی سوچ و فکر یا ذہن متاثر ہوتا ہے،
گدھے اور کتے سے شر اور نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے اور عورت جنسی کشش رکھتی ہے،
اس لیے نماز کا خشوع اور خضوع اور توجہ برقرار نہیں رہتی اور نماز میں یہی چیزیں مطلوب ہیں اس لیے اس کو نماز کے ٹوٹنے سے تعبیر کر دیا گیا ہے۔
اگر یہ چیزیں سترہ سے پرے یا دور ہوں تو ان کی طرف توجہ نہیں ہوتی اس لیے نماز متاثر نہیں ہوتی بہرحال جمہور کے نزدیک نماز باطل نہیں ہوتی اس میں نقص پیدا ہو جاتا ہے اور عربی محاورہ کے مطابق اس کو ٹوٹنے سے تعبیر کیا گیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1139