🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بعض حضرات نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے قول ’’تم نے ہمیں گدھوں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بعض حضرات نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے قول ”تم نے ہمیں گدھوں اور کتوں کے مشابہ کر دیا“ سے استدلال کرتے ہوئے صراط مستقیم کی عبارت کو نشانہ بنایا ہے حالانکہ اس سے استدلال بے محل ہے کیونکہ یہ بات حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے جذباتی انداز میں فرمائی ہے وگرنہ یہاں مشابہت ہے ہی نہیں،
حدیث کا مقصد تو صرف ان چیزوں کا تذکرہ کرنا ہے جن سے نماز کا ذہن اور دل و دماغ متاثر ہو سکتے ہیں۔
اور اگر بالفرض یہاں مشابہت ہے تو اس میں بیان کرنے والوں کا کیا قصور یہ بات تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمائی ہوئی بات کیسے قابل اعتراض ہو سکتی ہے جس چیز کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم برا خیال نہیں کرتے یا اس کو توہین آمیز نہیں سمجھتے ہم اس کو برا خیال کیوں کر سکتے ہیں مزید برآں اگر عورت کے سامنے آنے سے انسان متاثر نہیں ہوتا تو پھر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھنے کو آپ کے لیے اذیت کا باعث کیوں سمجھتی تھیں؟ اور چار پائی کے پایوں سے کھسک کر کیوں نکلتی تھیں؟
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1143