🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر عورت نمازی کے پہلو میں کھڑی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر عورت نمازی کے پہلو میں کھڑی ہو تو اس سے نماز باطل نہیں ہوتی۔
جمہور کا موقف یہی ہے امام ابو حنیفہ کے نزدیک نماز باطل ہو جائے گی۔
(2)
عورت اگر حیض کی حالت میں ہو تو اس نے جو کپڑا اوڑھا ہو وہ پلید نہیں ہوتا۔
اس لیے ایک ہی کپڑا اگر اس کا کچھ حصہ حائضہ پر ہو اور کچھ نمازی پر تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1147