🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ جس دور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ جس دور میں سائل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تھا وہ انتہائی فقرواحتیاج کا دور تھا اور ہر انسان کے پاس اتنی سکت نہ تھی کہ وہ دو کپڑے پہنے اس لیے شریعت نے نماز کے لیے کپڑوں کی تحدید نہیں کی،
انسان کے پاس جس قدروسعت وگنجائش ہو یا جتنے کپڑے وہ پہنتا ہو انہیں میں نماز پڑھ لے ستر کو چھپانا ضروری ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1150