🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «بِمِنٌى» تنوین کے ساتھ ہے۔ اس سے مراد مکہ مکرمہ کے قریب وہ جگہ ہے جہاں...
لغوی تشریح:
«بِمِنٌى» تنوین کے ساتھ ہے۔ اس سے مراد مکہ مکرمہ کے قریب وہ جگہ ہے جہاں قربانی کے جانور ذبح کیے جاتے ہیں جو کہ حج کے مشہور ترین شعائر میں سے ایک ہے۔
«لُعَابهَُا» ”لام“ کے ضمہ کے ساتھ ہے۔ منہ سے پانی کی صورت میں جو رال ٹپکتی ہے۔

فائدہ:
یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ ان حیوانات کا لعاب دہن پاک ہے جن کا گوشت کھایا جاتا ہے۔

راوی حدیث:
سیدنا عمرو بن خارجہ بن منتفق اسدی رضی اللہ عنہ بقول بعض اشعری اور بقول شخصے انصاری اور کسی کے بقول جمع قبیلے سے ہیں۔ ابوسفیان کے حلیف تھے۔ ان کے اشعری ہونے کے بارے میں زیادہ شہرت ہے۔ مشہور صحابی ہیں۔۔۔ رضی اللہ عنہ۔۔۔ شام میں سکونت اختیار کی۔ ان کی حدیث اہل بصرہ سے مروی ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 24