🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) جوامع الكلم: سے مراد ایسے کلمات اور عبارات ہیں جو انتہائی مختصر اور فصیح...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
جوامع الكلم:
سے مراد ایسے کلمات اور عبارات ہیں جو انتہائی مختصر اور فصیح و بلیغ ہیں لیکن ان میں معانی کی ایک دنیا پنہاں ہے گویا کہ دریا کو کوزے میں بند کردیا گیا ہے اس سے قرآن مجید مراد ہے۔
(2)
نصرت بالرعب:
آپ ابھی دشمن سے بہت دور کے فاصلہ پر ہوتے ہیں اور اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حملہ کرنے کے ارادے اور تیاری کا پتہ چلتا ہے تو اس پر دور ہی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رعب طاری ہو جاتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خوف و خطرہ سے اس کا دل دہل جاتا تھا۔
(3)
احلت ليَ الغَنَائِم:
پہلی امتیں اور انبیاء جب اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلتے اور دشمن پر غلبہ کے بعد اس کے مال و متاع پر قابض ہوتے تو اس کو اپنے استعمال میں نہیں لا سکتے تھے۔
بلکہ آسمان سے آگ اتر کر اس کو کھا جاتی تھی اور اگر اس میں کسی نے خیانت کی ہوتی تو آگ غنیمت کے مال کو نہیں کھاتی تھی۔
(4)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت ہمہ گیر اور قیامت تک کے لیے ہے اس لیے اور کسی رسول کی ضرورت باقی نہیں رہی۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کے آنے کا امکان ہی باقی نہیں ہے۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے قرب کی علامت و نشانی کے طور پر آئیں گے لیکن وہ لوگوں کو اپنی نبوت کی دعوت نہیں دیں گے اورنہ ہی اپنا پرچار کریں گے،
بلکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کا ہی اعلان کریں گے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1167