🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) علو: عین پرپیش اور زیر دونوں آ سکتے ہیں، بلندی، اونچائی، بنو عمروبن عوف...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
علو:
عین پرپیش اور زیر دونوں آ سکتے ہیں،
بلندی،
اونچائی،
بنو عمروبن عوف کے لوگ قبا میں رہتے تھے،
جو مدینہ کے بلند حصہ میں واقع ہے۔
ملاء:
سردارواشراف،
اس کا اطلاق جماعت پر بھی ہوتا ہے۔
بنو نجار:
یہ خاندان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا کا ننھیال تھا،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو اخوال (ماموں)
سمجھتے تھے۔
متقلدي سيوفهم:
اپنی تلواروں کو حمائل کیے ہوئے تاکہ یہود کو پتہ چل سکے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
فناء:
گھر کے سامنے کا میدان یا کھلی جگہ۔
مرابض:
مربض کی جمع ہے،
باڑہ،
جہاں بکریاں بیٹھ کر رات گزارتی ہیں،
امر:
معروف اور مجہول دونوں طرح پڑھا جا سکتا ہے۔
(2)
ثامنو ني:
میرے ساتھ ثمن (قیمت)
طے کر لو،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ قطعہ دس دینار میں خریدا تھا،
کیونکہ یتیم بچوں کا تھا اور قیمت ابوبکر رضی اللہ عنہ نےادا کی تھی اور بقول بعض ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے۔
(3)
خَرِبٌ يا خِرَبٌ:
ویرانہ،
کھنڈرات۔
(4)
نُبِشَت:
ان کو اکھاڑ دیا گیا۔
(5)
عَضَادتيه:
عَضَادة دروازوں کے پٹ یا ایک جانب کو کہتے ہیں،
يَرْتَجِزُوْنَ:
وہ رجز پڑھتے تھے۔
رجز یہ شعر کی ایک قسم ہے جس کا ہر فقرہ الگ ہوتا ہے،
یہ کلام موزوں ہوتا ہے یا شعر کے وزن پر ہوتا ہے۔
لیکن کہنے والے کی نیت شعر کی نہیں ہوتی،
اور انسان کے منہ سے کبھی کبھار،
کلام موزوں صادر ہو جائے تو وہ شعر نہیں ہو گا اور نہ اس کو شاعر کہا جائے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1173