شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: دور نبویﷺ میں آپﷺ کی مسجد انتہائی سادہ تھی دیواروں کو کچی اینٹوں سے بنا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد انتہائی سادہ تھی دیواروں کو کچی اینٹوں سے بنا کر اس پر کھجورکی چھڑیوں کی چھت ڈال دی گئی تھی اور اس کے ستون کھجور کی لکڑی کے تھے،
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کو وسیع کیا تو اس میں اس میٹریل کو بدل دیا۔
دیواریں تراشیدہ پتھروں سے چونا گچ کر کے بنائیں اور ستون بھی تراشیدہ پتھروں سے استوار کیے اور چھت ساگوان کی عمدہ لکڑی کی ڈالی۔
صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے سامان کی عمدگی اور تبدیلی پر اعتراض کیا ان کا خیال تھا کہ مسجد پہلے دور کی طرح سادہ ہی تعمیر کی جائے لیکن حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نئے تعمیر شدہ مکانات کا لحاظ رکھتے ہوئے اعلیٰ اور عمدۃ مواد استعمال کیا اور فرمایا:
میں نے اس لیے اس کو اتنا اعلیٰ و عمدہ اور حسین و جمیل بنایا ہے تاکہ اللہ مجھے قیامت میں میرے اس ذوق و شوق کے مطابق اعلیٰ اور عمدہ گھر دے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1190