شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) يَخْنُقُوْنَهَا: اس کے وقت کو تنگ کریں، نماز کو تاخیر سےادا کریں گے۔ (2)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
يَخْنُقُوْنَهَا:
اس کے وقت کو تنگ کریں،
نماز کو تاخیر سےادا کریں گے۔
(2)
اِلىٰ شَرْقِ الْمَوْتٰي:
اگر اس کوشَرْقُ الشَّمْسِ سے لیں تو معنی ہوگا،
اس وقت نماز پڑھیں گے جب سورج ڈوبنے کے قریب ہوگا اور اگر اس کو شَرْقُ الْمَيِّتِ بِرِيْقَهِ سے لیں تو معنی ہوگا میت کا تھوک سے گلا گھٹ گیا،
اس لیے وہ جلد ہی مرگئی۔
مقصد دونوں صورتوں میں یہ ہو گا کہ اس وقت نماز پڑھیں گے جب سورج کے غروب ہونے میں تھوڑا سا وقت رہتا ہوگا۔
(3)
سُبْحَةً:
نفل،
یعنی جو نماز تم نے الگ اپنے وقت پڑھی ہے وہ فرض ہو گی اور امیروں اور حاکموں سے بچنے کے لیے جو آخر وقت میں ان کے ساتھ نماز پڑھو گے وہ نفل ہو گی۔
(4)
لِيَجْتَاْ:
جھک جائے،
ایک نسخہ میں لِيُحْنِ ہے،
اس کا معنی بھی،
انحنا اور جھکنا ہے،
يَحْنُ ہو تو پھر بھی یہی معنی ہوگا۔
(5)
لِيُطَبِّقَ بَيْنَ كَفَّيْهِ:
دونوں ہتھیلیوں کو ملا لے اور دونوں گھٹنوں کے درمیان کر لے۔
فوائد ومسائل:
(1)
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک جلیل القدر اور عام اوقات میں بطور خدمت گزار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہنے والے صحابی ہیں لیکن اس کے باوجود رکوع کے وقت تطبیق کے قائل تھے ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے لیکن اس کے باوجود انہیں یہ پتہ نہ چل سکا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ جوڑ کر گھٹنوں کے درمیان نہیں رکھتے بلکہ ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھتے ہیں اس لیے امت میں سے کسی صحابی تابعی یا امام نے ان کے موقف کو اختیار نہیں کیا تو اگر انہیں رکوع میں جاتے اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کا پتہ نہ چل سکا ہو تو اس میں اچنبھے کی بات کیا ہے۔
(2)
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اگر امام کے ساتھ دو آدمی ہوں تو ایک کو دائیں طرف اور دوسرے کو بائیں طرف کھڑا کرنے کے قائل ہیں اس کو بھی کسی امام نے اختیار نہیں کیا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کو پیچھے کھڑا کرتے تھے برابر نہیں۔
(3)
اگر امام راتب (نمازوں کے لیے مقرر امام)
تاخیر سے جماعت کراتا ہو تو گھر میں باجماعت نماز پڑھ لینی چاہیے اور اذان کہنے کی صورت میں انتشار و افتراق کا خطرہ ہو تو اذان نہیں کہی جائے گی اقامت بہر حال کہنی ہو گی لیکن حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اقامت کے بھی قائل نہیں ہیں احناف نے ان کے اس موقف کو بھی قبول نہیں۔
(4)
اگر مسجد میں نماز باجماعت نہ پڑھنے سے کسی قسم کا اندیشہ یا خطرہ لاحق ہو تو نماز دوبارہ بطور نفل پڑھ لی جائے گی۔
اور حدیث کا ظاہری مفہوم یہی ہے کہ یہ نماز عصر کی تھی حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ضرورت کے تحت عصر کے بعد نفل پڑھنے کی اجازت دے رہے ہیں لیکن جن لوگوں کا یہ دعوی ہے کہ ہماری فقہ کا مدار حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اقوال پر ہے وہ اس کے بھی قائل نہیں ہیں عجیب بات ہے اگر کسی امام کے قول کو چھوڑ دیا جائے تو اس کی گستاخی اور توہین قرارپاتی ہے لیکن ایک جلیل القدر صحابی کے قول کو چھوڑ دیا جائے تو یہ توہین اور گستاخی نہیں ہے۔
اگر حدیث کے خلاف جلیل القدر صحابی کا قول و فعل ترک کرنا روا ہے تو آئمہ کے ساتھ یہ رویہ اختیار کرنا کیوں جائز نہیں ہے؟ (5)
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول سے ثابت ہوا نماز اول وقت میں پڑھنا چاہیے نیز جو نماز دوبارہ پڑھی جائے گی تو پہلی نماز بطور فرض ہو گی اور دوسری بار نفل اس لیے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو نماز پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھتے تھے وہ فرض ہوتی تھی اور جو دوبارہ پڑھاتے تھے وہ نفل تھی اس لیے نقل نماز کے پیچھے فرض پڑھنا درست ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1191