شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) اَلْاِقْعَاء: اقعاء کی دوصورتیں ہیں: (1) اپنی سرین کو زمین پر رکھ کر پنڈلیوں...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
اَلْاِقْعَاء:
اقعاء کی دوصورتیں ہیں:
(1)
اپنی سرین کو زمین پر رکھ کر پنڈلیوں کو کھڑا کرکے ہاتھوں کو کتے کی طرح زمین پر بچھا دینا،
یہ بالا تفاق ممنوع ہے اور دوسری حدیث میں اس سے روکا گیا ہے۔
(2)
دونوں سجدوں کے درمیان اپنی سرین قدموں (ایڑیوں)
پر رکھ کر بیٹھنا اس کو ابن عباس رضی اللہ عنہ سنت قرار دے رہے ہیں،
صحابہ،
محدثین اور امام شافعی رحمہ اللہ اس کو جائز قرار دیتے ہیں۔
(2)
جَفَاء:
گرانی اور مشقت،
بدسلوکی۔
الرِّجل:
اگر اس کو رجل پڑھیں تو پاؤں مراد ہو گا اور رَجُل قرار دیں تو انسان مراد ہوگا کہ اس طرح بیٹھنا انسان کے لیے گرانی اور مشقت کا باعث ہے۔
فوائد ومسائل:
مرد اور عورت کی نماز میں کسی ہیئت اور کیفیت میں اختلاف کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے اور اِقْعَاء کی صورت اس انسان کے لیے ہے جس کے لیے اس انداز میں بیٹھنے میں سہولت اور آسانی ہو۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1198