شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) بچوں کے کپڑے اور بدن کو پاک سمجھا جائے گا جب تک ان کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
بچوں کے کپڑے اور بدن کو پاک سمجھا جائے گا جب تک ان کی نجاست کا یقین نہ ہو یا ان پر نجاست نہ لگی ہو۔
(2)
ضرورت کے تحت بچے کو گود میں لے کر نماز پڑھنا (فرض ہویا نفل)
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک جائز ہے جیسا کہ اس حدیث سے ثابت ہو رہا ہے لیکن مالکیہ نے بلا دلیل اس کو نفل نماز سے خاص قرار دیا ہے۔
(3)
نماز میں بچے کو گود میں لینا اور پھر رکوع اور سجدہ کے وقت اتار دینا اور پھر دوسری رکعت کے شروع میں دوبارہ اٹھا لینا یہ عمل کثیر نہیں ہے عمل قلیل ہے اس لیے اس سے نماز نہیں ٹوٹتی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1214