🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) حضرت سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے ثابت ہوا کہ نمازمیں منبر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
حضرت سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے ثابت ہوا کہ نمازمیں منبر پر چڑھنا اور اترنا ضرورت کی صورت میں جائز ہے اگرچہ اس فعل کو بار بار کرنا پڑے۔
(2)
لوگوں کو نماز کی تعلیم عملاً دینی چاہیے تاکہ وہ پڑھتے دیکھ کر نماز پڑھنا سیکھ سکیں۔
(3)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو اونچی جگہ کھڑے ہو کر نماز پڑھائی تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھنا سیکھ لیں لہٰذا اب بھی ہمیں اسی طرح نماز پڑھنی چاہیے جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو سکھائی تھی اور انھوں نے اسے بیان کیا ہے۔
(4)
مسئلہ کی تحقیق کے لیے ایسے شخص کے پاس جانا چاہیے جو اسے اچھی طرح جانتا ہو۔
(5)
ضرورت کے تحت امام لوگوں سے بلند جگہ پر کھڑا ہو سکتا ہے اور مقتدی بھی دوسری منزل پر نماز پڑھ سکتے ہیں۔
(6)
خطبہ جمعہ کے لیے منبر رکھنا چاہیے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1217