شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (اِخْتِصَارُ فِي الصَّلاَة) سے کیا مراد ہے؟ اس کے بارے میں علمائےدین میں اختلاف ہے،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(اِخْتِصَارُ فِي الصَّلاَة)
سے کیا مراد ہے؟ اس کے بارے میں علمائےدین میں اختلاف ہے،
اکثر کے نزدیک اور راجح معنی یہی ہے کہ کوکھ پر ہاتھ رکھنا نماز میں جائز نہیں ہے،
علامہ ہروی نے کہا،
اختصار یہ ہے کہ مکمل سورت نہ پڑھے شروع یا آخر سے دوچار آیات پڑھ لے یا قراءت جلد جلد کرے۔
امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کے بقول قراءت کرتے وقت درمیان سے سجدہ والی آیت چھوڑ دے،
علامہ خطابی کے نزدیک،
نمازمیں عصا (لاٹھی)
کا سہارا لینا مراد ہے اور بعض کے نزدیک ارکان نماز یعنی قیام،
رکوع اور سجدہ میں اعتدال نہ کرنا مراد ہے۔
2۔
اختصار کوکھ پر ہاتھ رکھنے کی حکمت کے بارے میں مختلف اقوال ہیں۔
1۔
ابلیس کو جنت سے اس حالت میں اتارا گیا۔
2۔
ابلیس اسی حالت میں چلتا ہے۔
3۔
یہ یہودیوں کا طرز عمل ہے۔
4۔
دوزخی اس طرح آرام کرتےہیں۔
5۔
یہ فخرو گھمنڈ کرنے والوں کا رویہ ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے تیسری صورت مروی ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1218