شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپﷺ کو ایک منقش چادرحضرت ابوجہم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تحفتاً دی تھی، آپﷺ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک منقش چادرحضرت ابوجہم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تحفتاً دی تھی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب اس میں نماز پڑھنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ اور دھیان اس کے نقش و نگار کی طرف ہونے لگا،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز سے اس غفلت کو پسند نہ فرمایا اور یہ چادر حضرت ابوجہم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو واپس کر کے اس سے سادہ چادر لے لی،
تاکہ تحفہ سے واپسی سے اس کی حوصلہ شکنی اور دل آزاری نہ ہو،
اس حدیث سے معلوم ہوا،
مساجد کو ایسے نقش و نگار اور فرش و فروش سے بچانا چاہیے جو نمازیوں کی توجہ اور دلجمعی میں خلل کا باعث بنے اور ایسی سجاوٹ وآرائش جو عام معمول بن چکی ہو جس کی وجہ سے نمازیوں کی توجہ میں خلل نہ پڑتا ہو،
اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1240