🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ متفق علیہ (بخاری ومسلم) روایت کی روسے عبداللہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
متفق علیہ (بخاری ومسلم)
روایت کی روسے عبداللہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ عبدالمطلب کی اولاد کے حلیف تھے اور سیرت وتاریخ کے ماہرین کے نزدیک مطلب بن عبدمناف کی اولاد کے حلیف تھے۔
2۔
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ۔
اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک پہلا تشہد،
رکوع وسجود یا قیام کی طرح نماز کا رکن یا فرض نہیں ہے،
اس لیے اس کی جگہ سجود سہو کفایت کریں گے،
لیکن رکن کی جگہ یہ کافی نہیں ہوں گے۔
لیکن امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور کچھ حضرات کے نزدیک پہلا تشہد بھی ضروری ہے لیکن اس کی جگہ،
اس حدیث کی رو سے سجود سہو کفایت کریں گے اور ان کے لیے تکبیر کہنی ہو گی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1270