🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ ان احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپﷺ بشر تھے بقول علامہ سعیدی قرآن...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
ان احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بشر تھے بقول علامہ سعیدی قرآن کریم سے قطعیت کے ساتھ جو معلوم ہے وہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نوع انسان سے مبعوث ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم انسان کامل اور اَفْضَلُ الْبَشَر ہیں۔
(شرح صحیح مسلم:
ج: 2،
ص: 145)
۔
2۔
قرآن مجید میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر خود اطلاق ہوا ہے اور بقول علامہ سعیدی اس میں کوئی شک نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علم وہدایت کے اعتبار سے عَلٰی وَجْهِ الْکَمَال نور تھے اوریہ بھی کھلی حقیقت ہے کہ کفر،
شرک اور جہالت کے اندھیروں کو دور کرنا انبیاء علیہم السلام کا کام ہے اور یہ کہ افضل نور ہی ہے جو علم ہدایت کا نور ہے۔
(ج: 2۔
ص: 1145)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا علم وہدایت کے اعتبار سے نور ہونا اس کا تو کوئی بھی مسلمان انکار نہیں کرسکتا۔
3۔
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی بعض دفعہ بھول جاتے تھے لیکن اس بھول کا تعلق بالاتفاق ان باتوں سے نہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو امت تک پہنچانے کے لیے بتائی جاتی تھیں۔
رشدوہدایت کی تبلیغ کے بعد بھول کا امکان ہے،
لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول چوک پر قائم نہیں رہ سکتے تھے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آگاہ کر دیا جاتا تھا،
اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خود یاد نہیں آتا تھا یا کسی کی توجہ دلانے سے یاد نہیں آتا تھا۔
انسانوں کے ساتھ نسیان میں مشابہت محض بھول کے اعتبار سے ہے جب کہ آدم علیہ السلام کے بارے میں آیا ہے۔
نَسِیَ آدَمُ وَنَسِیَتْ ذُرِّیَّتُهُ۔
بھول آدم علیہ السلام کی فطرت میں تھی اس لیے ان کی اولاد بھی بھول جاتی ہے،
لیکن بھول کے سبب وعلت کا یکساں ہونا لازم نہیں ہے۔
اور نہ اس سے یہ لازم آتا ہے کہ ہماری بھول اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بھول کی کیفیت یکساں ہے۔
لیکن یہ باتیں محض مبالغہ ہیں ہم قبلہ کے محتاج،
ان کا خود قبلہ محتاج،
ہم کسی سے نماز میں بات کریں تو نماز ٹوٹ جائے اور سرکار کسی سے نماز میں بات کریں تو نماز قائم رہے،
کیونکہ اگر یہ صورتحال ہوتی تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بَیْتُ الْمَقْدَسْ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے تو بَیْتُ اللہِ کی طرف رخ کرنے کے لیے بے تاب نہ ہوتے،
نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام کا بلند آواز سے جواب مرحمت فرماتے،
ان کے سوال کا جواب نماز کے اندر ہی دے دیتے،
اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فضلات پاک ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو ان سے محروم نہ فرماتے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سنگی لگواتے تھے تو لوگوں میں یہ خون تقسیم فرماتے تاکہ وہ اس کو پی لیں،
پاخانہ وپیشاب کسی برتن میں کرتے اور پھر اس کو تقسیم کر دیتے،
یا کم از کم صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لعاب اور وضو کے پانی کی طرح ان پر جھپٹتے اور ان کے احکام عام انسانوں کے احکام سے الگ ہوتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طہارت ان سے متاثر نہ ہوتی۔
4۔
یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ اگر انسان ایک رکعت بھول کر زیادہ پڑھ لے تو اس کی نماز باطل نہ ہو گی اور نماز کے سلام کے بعد اگر مقتدی بتائیں اور اس سلسلہ میں کلام ہو تو پھر بھی نماز باطل نہ ہو گی۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےخصوصی شاگرد علقمہ نے اس حدیث کا یہی مفہوم سمجھا اس لیے بات چیت کے بعد سلام سے پہلے دوسجدے سہو ہی کیے،
نئے سرے سے نماز نہیں پڑھی۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ۔
اور جمہور سلف کا یہی قول ہے۔
لیکن احناف کے نزدیک بقدر تشہد بیٹھنے کے بعد اٹھا ہے تو پھر سجدہ سہو کر کے سلام پھیرے گا بشرط یہ کہ اس دوران گفتگو نہ کی۔
اگر چار رکعت کے بعد بیٹھا نہیں ہے اور پانچویں رکعت پڑھ لی تو پھر ایک اور رکعت پڑھ کر سلام پھیرے اور یہ چھ رکعات امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابویوسف رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک نفل نماز ہو گی اور امام محمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک یہ نماز نہیں ہوگی۔
5۔
اگر کوئی انسان بھول کر پانچویں رکعت شروع کر دے تو دوسرے سجدے سے پہلے پہلے جہاں بھی پتہ چل جائے تشہد کے لیے بیٹھ جائے اور سجدہ سہو کر لے۔
6۔
سجدہ سہو کا طریقہ:
نماز میں سہو کی حدیث میں پانچ صورتیں آئی ہیں۔
1۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعات کے بعد تیسری رکعات کے لیے بیٹھے بغیر کھڑے ہو گئے۔
2۔
دو رکعات کے بعد سلام پھیر دیا۔
3۔
تین رکعات کے بعد سلام پھیر دیا۔
4۔
شک کی صورت میں سجدہ سہو کیا۔
5۔
پانچ رکعات پڑھانے کی صورت میں سجدہ کیا۔
سجدہ سہو کے طریقہ میں اختلاف ہے۔
1۔
امام داود ظاہری رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک صرف ان صورتوں میں سجدہ سہو کیا جائے گا جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اس طرح پہلے یا بعد میں کیا جائے گا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔
بھول کر کسی اور صورت میں سجدہ نہیں کیاجائےگا۔
2۔
احناف کے نزدیک سجدہ سہو ہرصورت میں سلام سے پہلے ہو گا،
یعنی تشہد پڑھنے کےبعد سلام پھیر کر سجدہ سہو کرے گا۔
پھر نئے سرے سے تشہد پڑھ کر درود اور دعاؤں کے بعد سلام پھیرا جائےگا۔
3۔
مالکیہ کے نزدیک نماز میں اگر کمی واقع ہوئی مثلاً پہلا تشہد رہ گیا ہے تو سجدہ سہو سلام سے پہلے ہوں گے اگر نماز میں اضافہ ہوا مثلاً تیسری رکعات کے بعد بیٹھ گیا ہے اور پھر اٹھا ہے تو سجدہ سہو بعد میں ہوں گے۔
4۔
حنابلہ کے نزدیک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس جگہ سلام سے پہلے سجدہ کیا ہے وہاں پہلے کیا جائے گا،
اور جہاں بعد میں سجدہ کیا ہےوہاں بعد میں کیا جائےگا،
اگرکوئی نئی صورت سامنے آ جائے تو پھرسجدہ سہوپہلے ہوں گے۔
5۔
امام اسحاق بن راہویہ کا نظریہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت صورتوں میں امام احمد والا اور نئی صورت میں امام مالک رحمۃ اللہ علیہ والا ہے،
سب سے بہترطریقہ یہی ہے۔
اورائمہ کا اختلاف بہتر اور اولیٰ طریقہ میں ہی ہے جواز میں اختلاف نہیں ہے کہ سلام سے پہلے کر لے یا بعد میں ہر صورت جائز ہے،
اور عام آدمی کے لیے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ والا طریقہ ہی بہتر ہے،
اکثر جگہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے سجدے کیے ہیں اور بعد میں سلام پھیرا ہے جیسا مذکورہ بالا احادیث میں گزر چکا ہے اور نماز میں بھول ایک دفعہ سے زائد دفعہ ہو تو سجدے دو ہی کرنے ہوں گے۔
7۔
ابراہیم بن سوید علقمہ کے شاگرد تھے اور اسی وجہ سے انہیں یا اعور سے خطاب کیا،
کیونکہ شاگرد استاد کی ایسی بات کو برا نہیں سمجھتا اگر کسی کو اس انداز سے تکلیف پہنچتی ہو تو پھر یہ طریقہ درست نہیں ہو گا الا یہ کہ اس کے بغیر اس کا پتہ نہ چلتا ہو جیسا کہ بعض رایوں کے ناموں کے ساتھ اعمش،
اعرج وغیرہ آتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1284