🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالیدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جواب میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالیدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جواب میں فرمایا:
(كُلُّ ذٰلِكَ لَمْ يَكُنْ)
دونوں کام ہی نہیں ہوئے اور بخاری میں آیا ہے:
(لَمْ أنسِ وَلَمْ تُقْصَر)
نہ نماز کم ہوئی ہے اور نہ ہی میں بھولا ہوں اس لیے ذوالیدین نے کہا:
(قَدْ كاَنَ بَعْضُ ذٰلِكَ)
کچھ تو ہوچکا ہے اس سے اس قاعدہ کی تائید ہوتی ہے کہ اگر کُلُّ کا لفظ کَانَ منفی سے پہلے آئے تو ہرہر فرد کی نفی ہوتی ہے۔
اور بعد میں آئے (كُلُّ ذٰلِكَ لَمْ يَكُنْ)
تو مجموعہ یعنی سب کی نفی ہوتی ہے۔
یعنی دونوں کام نہیں ہوئے ایک ہوا ہے۔
اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ کوئی کام نہیں ہوا۔
نہ نماز کم ہوئی اور نہ میں بھولا ہوں۔
اپنے نقطہ نظر سے ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تصور یہی تھا میں نے نماز چار رکعت ہی پڑھائی ہے اس لیے اگر کوئی انسان اپنے تصور کی رو سے صحیح سمجھتے ہوئے واقعہ کے خلاف کہہ دے تو اس کو جھوٹا قرار نہیں دیا جائے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1290