شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آغاز میں مشرکین مکہ بھی بعض دفعہ قرآن مجید کی تلاوت سن لیتے تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سُوْرَۃُ النَّجْمِ کی تلاوت کی جس میں لات ومنات اور عزی کا تذکرہ ہے تو وہ اس پر بہت شاداں وفرحاں ہوئے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخر میں سجدہ کیا تو امیہ کے سوا تمام موجود مشرکین نے بھی مسلمانوں کے ساتھ سجدہ کیا اور لوگوں میں یہ بات مشہور ہو گئی کہ مشرکین مکہ مسلمان ہو گئے ہیں۔
2۔
جس وقت سُوْرَۃُ النَّجْمِ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو تمام حاضرین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا اور یہ ظاہر بات ہے،
وہ تمام باوضو نہیں ہوں گے،
اس لیے سجدہ تلاوت کے لیے وضو کو لازم ٹھہرانا جب کہ یہ سننے والے کے ذمہ بھی ہے،
درست نہیں ہے۔
الا یہ کہ شرط لگائی جائے کہ قرآن مجید کی تلاوت اور سماع وضو کے بغیر نہیں ہو سکتا،
حالانکہ زبانی تلاوت بالاتفاق وضو کے بغیر جائز ہے،
اختلاف قرآن مجید کو ہاتھ لگا کر پڑھنے کی صورت میں ہے۔
3۔
سُوْرَۃُ النَّجْمِ سن کر مشرکین مکہ نے کیوں سجدہ کیا؟ تو بقول قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ کے اس کا سبب یہ ہے،
یہ قرآن مجید کی پہلی صورت ہے جس میں سجدہ آتا ہے،
لیکن سوال یہ ہے اس کا مشرکین پر کیا اثر،
صحیح بات یہی ہے کہ وہ اس سورۃ میں اپنے معبودوں کا ذکر سن کر خوش ہوں گے،
مزید برآں اس وقت شیطان نے:
(تِلْكَ الْغَرَانِيْقُ الْعُـلٰى وَإِنَّ شَفَاعَتُهُنَّ لَتُرْتَجىٰ)
کے الفاظ بھی کہہ ڈالےیہ بلند مرتبہ دیویاں ہیں،
جن کی سفارش کی امید کی جاسکتی ہے۔
جیسا کہ علامہ ہیثمی رحمۃ اللہ علیہ نے طبرانی سے روایت نقل کیا ہے۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے:
﴿أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّىٰ (19)
وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَىٰ﴾ کی تلاوت کی۔
تو:
(أَلْقَى الشَّيْطَانُ عِنْدَهَا كلَِمَاتٍ حِيْنَ ذَكَرَ الطَّوَاغِيْتَ)
شیطان نے اس وقت بتوں کا تذکرہ کرڈالا۔
یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ ان کلمات کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک پر جاری ہونے کا امکان نہیں ہے۔
نقل وعقل کی کسی رو سے بھی یہ جائز نہیں ہے۔
لیکن شیطان کا ان الفاظ کو کہہ ڈالنا،
اس میں ناممکن ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔
اس کی تائید کے لیے تفسیر طبری سورہ حج کی آیات:
(52 تا54)
دیکھیے۔
جنگ بدر میں قرآن کی تصریح کے مطابق اس نے مشرکین مکہ کوکہا تھا:
﴿لَا غَالِبَ لَكُمُ الْيَوْمَ مِنَ النَّاسِ﴾ آج تم پر کوئی لوگ غالب نہیں آسکتے،
﴿وَإِنِّي جَارٌ لَّكُمْ﴾ میں تمہارا معاون مددگار ہوں،
اس طرح شیطان نے جنگ احد میں بخاری شریف کی روایت کے مطابق،
آپس میں ٹکڑا دیا تھا اور خود قرآن مجید میں موجود ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تلاوت فرماتے:
﴿أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ آَيَاتِهِ﴾ کہ شیطان اس کی تلاوت میں کچھ ڈالتا ہے،
اللہ تعالیٰ شیطان کے ڈالے ہوئے کو ختم کرڈالتا ہے،
اور اپنی آیات کو محکم کرتا ہے،
آگے فرمایا:
﴿لِّيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِتْنَةً لِّلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ﴾ تاکہ اللہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو جن کے دلوں میں روگ ہے آزمائش وابتلا کا باعث بنائے۔
اگرشیطان کچھ ڈال نہیں سکتا تو پھر اللہ تعالیٰ دوریا ختم کس چیز کو کرتا ہے اور ا پنی آیات کو محکم کس چیز سے کرتا ہے؟ جن کے دلوں میں بیماری (کفر و نفاق)
ہے ان کے لیے امتحان کس چیز کا ہوتا ہے۔
لیکن ان آیات مبارکہ سے یہ چیز بھی ثابت ہو رہی ہے کہ شیطان کے بول سے صرف کافر ومنافق ہی متاثر ہو سکتے ہیں،
اس لیے یہ کہنا کہ اس سے توتمام شریعت سے اعتماد اٹھ جائے گا کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ہم تک صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین کی روایت سے جو احکام پہنچے ہیں وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نہ ہوں بلکہ شیطان کا کہا ہوا ہو،
بے محل ہے،
کیونکہ یہ تو تب ممکن تھا اگر اللہ تعالیٰ اس سے آگاہ نہ فرماتا یا اہل ایمان اس سے متاثر ہو کر اس کو قبول کر لیتے۔
سورۃ حج کی آیات:
(52تا54)
اس وقت غور سے پڑھ لی جائیں تو بات بالکل واضح ہو جاتی ہے۔
ان آیات کی تفسیر کے لیے دیکھے۔
(فتح البیان:
ج: 4 ص 416۔
417)
۔
علامہ آلوسی نے شیخ ابومنصور ماتریدی کا یہ قول نقل کیا ہے کہ صحیح بات یہ ہے کہ شیطان نے اپنے زندیق اور بے دین چیلوں کے دلوں میں:
(تِلْكَ الْغَرَانِيْقُ الْعُلىٰ)
کا وسوسہ ڈالا،
تاکہ وہ ضعیف مسلمانوں کو دین کے بارے میں شک وشبہ میں مبتلا کریں۔
(روح المعانی:
ج1ص230)
امام ابوبکر جصاص حنفی کا قول دیکھئے (احکام القرآن امام جصاص:
ج3 ص321)
امام ابوبکر العربی مالکی کا قول دیکھیے۔
(احکام القرآن امام ابن العربی:
ج3 ص303) (تفسیر الطبری:
ج9 ص 178) (مکتبہ دارالکتاب العلمیہ بیروت)
ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہ کلمات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر جاری نہیں ہوئے۔
(أَنَّ الشَّيْطَانَ أَوْقَعَ فِي مَسَامِعَ الْمُشْرِكِيْنَ ذٰلِكَ مِنْ دُوْنِ أَنْ يَّتَكَلَّمَ بِهِ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
میں نے جو معنی کیا ہےاسے علامہ جریرطبری۔
امام ابوبکر جصاص حنفی۔
امام ابوبکر ابن العربی مالکی۔
حافظ ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ ابن حجر و حزم نے تسلیم کیا ہے لیکن اکثر ائمہ نے اس واقعہ کو تسلیم نہیں کیا،
اس پر کچھ اعتراضات کیے ہیں لیکن ہم تفصیلات میں نہیں جا سکتے۔
اس لیے ان کے جوابات نہیں لکھ سکتے،
وہ سب تب وارد ہیں اگر اس بات کو تسلیم کیا جائے کہ یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے جاری ہوئے اور ہم بتا چکے ہیں یہ صورت ناممکن ہے۔
(جدید دور کے کسی محدث یا مفسر نے اس واقعہ کو تسلیم نہیں کیا)
جن لوگوں نے تردید کی ہے اس واقعہ کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر جاری کرتے ہیں علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسی بنیاد پر اس کی تردید پر ایک مستقل رسالہ لکھا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1297